21 فروری 2015 - 19:55
یمن میں انصاراللہ کی حمایت میں عوام کے مظاہرے

یمن میں عوامی تحریک انصاراللہ کی حمایت کا دائرہ باب المندب تک پھیل گیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمن کے عوام نے تحریک انصاراللہ اور دیگر قومی گروہوں کی حمایت میں مظاہرے کئے ہیں- .

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے جاری کی جانے والی قرارداد کے بعد، یمن میں ابتک کے یہ سب سے بڑے مظاہرے شمار ہوتے ہیں-

سلامتی کونسل کی قرارداد میں منصورہادی کی حکومت کی بحالی کا مطالبہ کیا گيا ہے- یہ ایسی حالت میں ہے کہ منصورہادی نے خود استعفی پیش کیا تھا-

اس قرارداد کا مسودہ خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ملکوں کی جانب سے پیش کیا گيا تھا- یمن کے انقلابی عوام نے اس قرارداد کو اپنے ملک کے داخلی امور میں مداخلت قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کردیا ہے-

ادھر الجزیرہ ٹی وی چینل نے یمن میں باب المندب کے قریب المخا شہر میں عوامی مظاہرہ کئے جانے کی رپورٹ دی ہے- اس شہر میں اس قسم کا یہ پہلا مظاہرہ تھا جو یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کی اپیل پر کیا گیا-

مظاہرین نے یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کی جانب سے عمل میں لائے جانے والے تمام اقدامات کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے-
دوسری جانب یمن کی مختلف سیاسی جماعتوں نے عبوری قومی کونسل کی تشکیل سے اتفاق کرلیا ہے-

.......

/169